مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ اورنائب امیر سیدمحمدکفیل بخاری نے کہاہے کہ عازمین حج کے لیے حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم کرناناصرف ظلم ہے بلکہ ریاست مدینہ کے دعوﺅں کی بھی نفی ہے ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے مسجد ختم نبوت بورے والا میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمران اپنے دعوﺅں میں جھوٹے ثابت ہورہے ہیں جبکہ اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے لیے بیک ڈور ڈپلومیسی سے کام لیاجارہاہے اورعقیدہ¿ ختم نبوت اور295سی کے خلاف گھناﺅنی سازشیں ہورہی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ قادیانیوں اوردین دشمنوں کو نوازاجارہاہے انہوںنے کہاکہ حق سچ کہنااکابر احرارکاشیوہ ہے اورہم بھی اس طریقے پر قائم ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ملزمان کا متضاد بیان اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ ملزمان کو تحفظ دینے کے لیے سرتوڑکوششیں ہورہی ہیں ۔انہوںنے لوگوں پر زور دیاکہ وہ اپنی نسلوںکو عقیدہ ختم نبوت سے روشناس کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔بعدازاں عبداللطیف خالد چیمہ نے جامعہ حنفیہ بورے والا میں قاری محمد طیب حنفی کے بھائی ڈاکٹر انورغنی کے انتقال پر ان کی تعزیت کی اور حاجی غضنفر علی کے بیٹے صلاح الدین کے دعوت ولیمہ میں شرکت کی ،جبکہ سید محمد کفیل بخاری نے ڈسکہ میں نماز جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کی زمین پر اللہ کاقانون نافذ ہوگاتو دنیامیں امن ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ عقیدہ¿ ختم نبوت امت کے لیے وجہ¿ اتفاق ہے ناموس رسالت پر پوری امت مسلمہ کی ایک ہی آواز ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والے کی سزاموت ہے لیکن یہ ذمہ داری حکومت کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کوپہچانے اور 295سی پرعمل درآمد کی صورت حال کو مو¿ثر بنائے ۔