لاہو ر(پ ر)تحریک طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی کنوینرمحمدقاسم چیمہ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلباء تنظیموں سے پابندی ختم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ طلباء تنظیمیں نوجوانوں کی سیاسی تربیت میں اہم کرادراد کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا سیاسی شعور پیداکیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔ان خیالات کااظہار انہوں جامعہ اشرفیہ لاہور میں طلباء کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمد قاسم چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج استعماری قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سید عطاء اللہ شاہ بخاری جیسے سیاسی رہنماؤ ں کی ضرورت ہے، جنہوں نے برطانوی سامراج کے خلاف برصغیر پاک و ہند کے عوام میں آزادی کی تڑ پ پیدا کی۔اس موقع پراسامہ قاسم، عتیق الرحمان علوی، وقاص ادریس ، افتخار احمد وٹو اور دیگر موجود تھے۔قاسم چیمہ نے آخر میں جامعہ اشرفہ کے طلباء کو سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی تحریک آزادی اور تحریک ختم نبوت میں کردار کے حوالے سے 9۔مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہونے والی امیر شریعت کانفرنس کی دعوت دی اور کہا کہ شاہ جی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تحریری مقابلے میں بھرپور حصہ لیں۔