لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا تحفظ ختم نبوت کے مسئلہ پر ایک ہوجانا خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تو تحریک انصاف بھی بول پڑی ہے کہ قادیانی مسئلہ پر عمران خان کو مس گائیڈ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے ق لیگ کے رہنماؤں کو حالیہ تحریک ختم نبوت اورقادیانی مسئلہ پر امت مسلمہ کے چودہ سو سالہ موروثی واجماعی عقیدے کا تحفظ کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ حزب اقتدار اور اپوزیشن عقیدۃ ختم نبوت کے حوالے سے مشترکہ کردار ادا کرے ۔ اور اسلام ووطن دشمن قادیانیوں کا بھر پور تعاقب کیا جائے ،کہ یہ دنیا وآخرت کی کامیابی کا نسخہ کیمیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہداء فاءونڈیشن اسلام آباد کی جانب سے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کونمائندگی نہ دینے کے خلاف جو پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی ہے وہ شکست سے ہمکنار ہوگی اور قادیانی اور قادیانی نواز عناصر اپنے مقدر کی شکست کامزہ ضرور چکھیں گے ۔