لاہور(پ ر) تحریک آزادی ہند میں نمایا ں کردار اداکرنے اور سامراجی قوتوں سے نبردآزماہونے والی حریت پسند جماعت مجلس احرار اسلام کا 90سالہ یوم تاسیس 29دسمبراتوار کو شایان شان طریقے سے ملک بھر میں منایا جارہاہے۔مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے بتایاگیاہے کہ اتوار کو ایوان احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور میں صبح 10بجے پرچم کشائی کی تقریب او رسیمینار ہوگا جس سے پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی اور احراررہنما خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ انگریز سامراج کا مقابلہ کرنے والی اورجدوجہد آزادی میں لازوال وبے مثال ایثار وعزیمت کی داستانیں رقم کرنے والے جماعت مجلس احرار حکومت الہٰیہ کے قیام تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیاجائے گا۔عقیدہ ئ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت ہمارے ایما ن کی بنیاد ہے اس کی طرف اُٹھنے والی ہرآنکھ کونکال دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ فتنہ ارتداد مرزائیہ دنیا کا سب سے خطرناک فتنہ ہے جس کاتعاقب سب سے پہلے مجلس احرار نے کیا اور قیامت تک کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کے طول وعرض میں 29دسمبر کو قومی پرچم کے ساتھ مجلس احر اراسلام کا سرخ ہلالی پرچم بھی لہرایاجائے گا اورملک کی سلامتی کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔