تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حکومت آ ئین پر خود بھی عمل کرے اور قادیانیو ں کوبھی پابندبنائے : عبداللطیف خالدچیمہ

لاہور (پ ر ) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر اور مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ان کے دفتر جامع مسجد میں ملاقات کی ،اور تحریک ختم نبوت کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے تبادلۂ خیال اور صلاح مشورے کیے ،اس موقع پر مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جوتوں اور تھپڑوں والی پر تشدد سیاست ملک کے لیے قطعاً مفید نہیں ہے ،عدالتی جھمیلوں سے نکل کر عمران خان اپنے مثبت ایجنڈا قوم کے سامنے پیش کریں ،لوگ کھرے اور کھوٹے کی خود پہچان کرلیں گے ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی جو ایک روز قبل سعودی عرب کے دورے اور عمرہ کی سعادت کے بعد واپس آئے ہیں نے کہا کہ سعودی عرب میں بھی مقیم پاکستانی پریشان ہیں اور پوچھتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہے،مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ہو یا کوئی اور حکمران میں قادیانیت نواز حکمرانوں کی ہمیشہ مخالفت کرتا رہاہوں ،اور آئندہ بھی کروں گا،انہوں نے کہاکہ قادیانیوں اور منکرین ختم نبوت کے لیے نرم گوشہ رکھنے کی وجہ سے اور ختم نبوت کے مجاہدین پر سختی کرنے کی وجہ سے میاں نواز شریف کو یہ مشکل دن دیکھنے پڑ رہے ہیں ،انہوں نے امیر شریعت کانفرنس لاہور کی تاریخی کامیابی پر عبداللطیف خالد چیمہ کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ مجلس احرار اسلام نے امیر شریعت کے مشرب پر عمل پیرا ہوکر امیر شریعت کی روح کو سکون پہنچایا ہے ،اور ہم آئندہ بھی امید کرتے ہیں کہ مجلس احرار اسلام تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلے گی ،اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قرار داد مقاصد ،آئین اور قوانین پر خود بھی عمل کرے اور قادیانیوں کو بھی ان کی آئینی حدود میں رہنے کا پابند بنائے ،بصورت دیگر ہولنا ک کشیدگی جنم لے گی، جس کو سنبھالنا ناممکن ہوجائے گا ،قبل ازیں انہوں نے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ارشاد کی رحلت پر جامع مسجد میں حاجی مشتاق احمد ،مفتی محمد ساجد اور دیگر حضرات سے تعزیت کا اظہار کیا ،اور مولانا مرحوم کی دینی وتدریسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.