تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حکومت، اپوزیشن اپنی صفوں کو قادیانیوں سے پاک کریں: سید عطاءالمہیمن بخاری

 لاہور( )متحدہ ہندوستان کے ضلع گرداسپور میں مرزا غلام احمدقادیانی کے مرکز”قادیان“میں امیرشریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری،رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی اور دیگر جید اکابر احرارکی قیادت میں قافلہ ختم نبوت کے فاتحانہ داخلے (21اکتوبر1934ء)کی مناسبت سے مجلس احراراسلام اور تحریک ختم نبوت کے قائدین، رہنماؤں اور مبلغین نے کہاہے کہ برطانوی سامراج کے خود کاشتہ پودے، قادیانی گروہ کے ظلم وسفاکیت کو روکنے اور قادیانیوں کے کفر کوبے نقاب کرنے کے لیے یہ قافلہ سخت جاں برٹش ایمپائر کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے قادیان پہنچا اور پوری دنیا پر پہلی مرتبہ قادیانیوں کا کفر وارتداد عیاں ہوا۔قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ 1953ء کی مقدس تحریک اور 1974ء کا پارلیمنٹ کامتفقہ فیصلہ دراصل شہداء جنگ یمامہ اور برصغیر میں شہداء ختم نبوت کے مقدس خون کا صدقہ ہے کہ اس آئینی فیصلے کو اب دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرپروفیسر خالد شبیر احمد،سید محمدکفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ،مولانا محمد مغیرہ،ڈاکٹر عمرفاروق احراراورکئی دیگر رہنماؤں نے یوم فتح قادیان کے حوالے سے اپنے اپنے بیانات میں کہاہے کہ 27فروری 1976ء کو احرار کا ربوہ (چناب نگر) میں فاتحانہ داخلہ 1934ء میں قادیان کے داخلے کا تسلسل تھا جس کے ثمرات واثرات پوری دنیا پر پھیلے ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں مرکزی دفتر مجلس احراراسلام نیومسلم ٹاؤن لاہور میں یوم فتح قادیان کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اویس نے کہاہے کہ احراراور تحفظ ختم نبوت آپس میں لازم وملزوم ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی وبین الاقوامی سطح پر قادیانی ریشہ دوانیاں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کو اپنی صفوں سے لادین عناصر اور قادیانیوں اورقادیانی نواز جراثیم سے پاک کرنا چاہیے۔دریں اثناء 11-12ربیع الاول کو چناب نگر میں ہونے والی سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس کے ناظم اجتماع حافظ محمدضیاء اللہ ہاشمی نے کہاہے کہ کانفرنس کے انتظامات کو تیزی سے مکمل کیاجارہاہے اور یہ کانفرنس تحریک ختم نبوت کی تاریخ میں بڑی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ 12ربیع الاول کو کانفرنس کے اختتام پر قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرانے کے لیے چناب نگر میں عظیم الشان دعوتی جلوس نکالاجائیگا اور ایوان محمود کے سامنے قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرایا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.