تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حکمران امریکی و عالمی ایجنڈے کو مسترد کردیں: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر ) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ ہماری جد و جہد کا مقصد انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کی بندگی میں لانا ہے اور دنیا کو امن وسلامتی کا گہوارہ بناناہے ۔ یہ سب کچھ قرآنی و آسمانی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہو سکتاہے و ہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں در س قرآن کریم کے حلقے سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ قرآنی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہم ذلت و رسوائی کا شکارہیں اس ذلت و رسوائی سے نکلنے کے لیے حکمران امریکی و عالمی ایجنڈے کو مستر د کرتے ہوئے سچے توحیدی جزبے سے عالم کفر اور انڈیا کے سامنے کھڑے ہو جائیں پوری قوم ان کی پشت پر ہو گی ۔ سید محمد کفیل بخاری جو تحریک تحفظ ناموس رسالت کی آل پارٹیز رابطہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے کہا کہ حکومت قانون توہین رسالت کو چھیڑنے کا خیال دل سے نکال دے اور اگر حکمران دنیا وآخرت کی کامیابی چاہتے ہیں تو جناب نبی کریم ﷺ کے گستاخوں اور بلا گرز کوقانون کے شکنجے میں لے آئیں اور دین دشمنوں سے یارانہ تو ڑلیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چناب نگر کے تعلیمی دارے قادیانیوں کو نہ دیے جائیں اور چناب نگر میں ریاست کے اندر ریاست کا تأثر ختم کیا جائے اور قادیانی ڈاکٹر عبدالسلا م کو قائدا عظم یورنیورسٹی اسلا م کے سینٹر فار فزکس کا اعزاد دینا اسلام اور وطن سے غداری کے مترادف ہے یہ فیصلہ فوری طورپر واپسی لیا جائے کیونکہ اس سے اسلامیان پاکستان کے دل مجروع ہوئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.