تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حکمرانوں اور سیاست دانوں کی عیاشیوں کی وجہ سے آج پوری قوم کوسود کھلایا جارہا ہے: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور(پ ر) محسن انسانیت محمد کریمﷺ کی عزت و ناموس کے لیے ہمارا سب کچھ قربان ہے اور یہ جذبہ ہر مسلمان کے اندر ہوتا ہے۔ہر دور میں وطن عزیز کے حکمرانوں نے قادیا نیت نوازی کو اپنا وطیرہ بنایااور یہودی لابی نے ہمیشہ قادیانیت کو پرموٹ کیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سیدمحمد کفیل بخاری نے ایوان احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ماہانہ درس قرآن کریم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سودی نظام معیشت سے جان چھڑانے کا وقت ہوا چاہتا ہے،تمام طبقات کے لوگ حکومت پر زور دیں کہ وہ ان بنکوں اور مالیاتی اداروں پر زور دیں جن کی طرف سے سود کے حق میں اپیلیں دائر کی گئی تھیں کہ وہ اپیلیں واپس لیں، حکمرانوں اور سیاست دانوں کی عیاشیوں کی وجہ سے آج پوری قوم کوسود کھلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سودی نظام معیشت کی وجہ سے وطن عزیزکی معاشی صورتحال ابتر سے ابتر ہوتی جارہی ہے ہمارے بجٹ کا اکثر حصہ سودی قرضوں کو اتارنے میں خرچ ہورہا ہے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ہماری حکومتیں قرضوں پر لگے سود کو ادا کرنے میں ہی قوم کا سارا سرمایہ لگا رہی ہیں۔ انہوں نے حکومتی اداروں میں گھسے قادیانی لابی کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیت اپنے مکروہ عظائم کے ساتھ دفن ہو رہی ہے، قرآن کریم کے تراجم میں رد وبدل کی کوشش کرنے کی ناپاک حرکت برداشت سے باہر ہے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا سختی سے نوٹس لے اگر اس طرح کی حرکتیں ہوتی رہیں گی تو ملک کا امن تباہ ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں وطن عزیز کے ساتھ کھلی غداری ہے اس سے اداروں کو باز رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام پاکستان اپنے اہداف کی طرف پر امن طور پر گامزن ہے اور غیر مسلمین بالخصوص قادیانیوں کا جوق در جوق اسلام میں داخل ہونا مجلس احرار اسلام کے شعبہ تبلیغ کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.