مجلس احراراسلام پاکستان کے زیراہتمام 12-11ربیع الاول کوچناب نگر میںہونے والی سالانہ احرارختم نبوت کانفرنس اورقادیانیوں کو دعوت اسلام دینے کے لیے جلوس کے انتظامات کوتیزی سے مکمل کیاجارہاہے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے بتایاہے کہ مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ کے علماءکرام سے رابطے جاری ہیں جبکہ ناظم اجتماع حافظ ضیاءاللہ ہاشمی آج چناب نگر پہنچ رہے ہیں وہ مولانامحمد مغیرہ خطیب جامع مسجد احرار ،مولانامحمود الحسن معاون ناظم اور دیگر حضرات سے میٹنگ کرکے مرکزی قیادت کو صورت حال سے آگاہ کریں گے ۔بتایا گیاہے کہ تین سو رضاکاروں پر مشتمل مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جنہوںنے اپنا کام شروع کردیاہے جبکہ بیرونی مہمانوں کے قیام وطعام کا انتظام مکمل کیاجا رہاہے ،خطیب جامع مسجد احرار چناب نگر مولانامحمدمغیرہ علاقہ بھر کے علماءکرام اوردینی کارکنوںسے رابطے کررہے ہیں۔امید کی جارہی ہے کہ امسال کانفرنس کے شرکاءکی تعداد پہلے سے زیادہ ہوگی جبکہ کانفرنس کے اختتام پرقائدین احرار سیدعطاءالمہیمن بخاری ،سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ اورمولانامحمد مغیرہ ایوان محمود کے سامنے قادیانیوںکو دعوت اسلام کا فریضہ دہرائیں گے ۔علاوہ ازیں مبلغین احراروختم نبوت نے چناب نگر کانفرنس کے حوالے سے مختلف شہروں کے دورے شروع کردیئے ہیں ۔