جنسی آزادی اور ہم جنس پرستی کو خواتین کی آزادی اور ترقی سے تعبیر کرنا جہالت اور گمراہی ہے: چودھری ظفراقبال
لاہور(پ ر)ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین چودھری محمد ظفراقبال ایڈووکیٹ (سپریم کورٹ) نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کی ترجمان الزبتھ بروڈاک کے پاکستان کے دورے سے جو آج سے شروع ہورہا ہے پر اس حوالے سے سخت تنقید کی ہے کہ وہ یہاں ہم جنس پرستی کے حوالے سے آواز بلند کریں گی ،انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنسی آزادی اور ہم جنس پرستی کو خواتین کی آزادی اور ترقی سے تعبیر کرنا جہالت،گمراہی اور انحطاط کی بدترین مثال ہے ،دراصل آزادی اور ترقی کے نام پر غیرفطری تعلقات اور حرام کاری کو فروغ دینے کا یہ ایجنڈا ہے جسے حکومت کو سرکاری سطح پر اور دینی وسیاسی قیادت کو اپنی اپنی سطح پر مسترد کرکے اس کے خلاف مؤثر آواز بلند کرنی چاہئے۔