تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

جناب بنی کریمﷺ کی جماعت حضرات صحابہ کرامؓ و اہل بیت اطہارؓ تنقید سے مبراء اور بالا تر ہیں: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان، تحریک تحفظ ختم نبوت اور مجلس خدام صحابہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں خطبات جمعۃ المبارک کے موقع پر عشرہ فاروق و حسین (رضی اللہ عنہما) پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر قائدین احرار، علماء کرام، خطباء عظام اور مبلغین نے اپنے اپنے خطبات اور بیانات میں محرم الحرام کی فضیلت،سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی سیرت اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت و مناقب پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، پروفیسر خالد شبیر احمد،حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، مولانا محمد مغیرہ، میاں محمد اویس،سید عطاء المنان بخاری،قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا تنویر الحسن احرار، مفتی عطاء الرحمن قریشی، قاری ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا محمد سرفراز معاویہ، مولانا محمد الطاف معاویہ، قاری محمد صفوان یوسف احرار، مولانا محمد عثمان اور دیگر نے اپنے اپنے خطبات اور بیانات میں واضح کیا کہ جناب بنی کریمﷺ کی جماعت حضرات صحابہ کرامؓ و اہل بیت اطہارؓ تنقید سے مبراء اور بالا تر ہیں اور خود حضور نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد میرے صحابہ کو تنقید کا نشانہ نہ بنانا۔ سیدمحمد کفیل بخاری نے کہا کہ شہید کربلا سیدنا حسینؓ بن علیؓ کوفی منافقوں کی سازش کا شکار ہوئے اور رہتی دنیا تک کے لیے منصب شہادت کی تعبیر و تفسیر بن گئے اور ان کی شہادت و عظمت قیامت تک کے مسلمانوں کے لیے اسوہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ پروفیسر خالد شبیر احمد نے کہا کہ ازواج و اصحاب رسولﷺ کی یاد منانا ہمارا دینی و ملی اور قومی و جماعتی فریضہ ہے ہم اس سے کبھی غافل نہیں رہ سکتے۔حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ نبی مکرمﷺ کی تیارکردہ جماعت صحابہ سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبائی سازش جو کہ حضرت عمرفاروقؓ کی شہادت سے شروع ہوئی اور آج تک پوری دنیا میں مسلمانوں کے قتل عام میں برابر کی شریک ہوتی ہے۔ یہودی لابی اپنے مہروں کے ذریعے محرم الحرام میں امن وامان کو خراب کرنے کی پوری کوشش کرے گی، لہٰذا قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام مذہبی طبقات کو ان کے دائرہئ کار میں رکھتے ہوئے محرم الحرام کو گزارنے کا پابند بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں توہین صحابہ کے بڑھتے ہوئے واقعات کا فوری نوٹس لیا جائے اور حضرات صحابہ کرامؓ پر تنقید کا حق مانگنے والوں کی زبان کو لگام ڈالی جائے۔ وطن عزیز پہلے ہی بہت سارے مسائل میں گہرا ہوا ہے توہین امیز واقعات کے ذریعے ملک کے امن وامان کو تباہ نہ ہونے دیا جائے۔ سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری نے کہا کہ عشرہ فاروق و حسینؓ میں حضرات صحابہ کرامؓ سے محبت کا اظہار کیا جائے گا اور کسی ایک صحابی کی توہین پوری جماعت صحابہ کی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرات صحابہ کرامؓ معیار حق ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ اگر صحابہ کرامؓ کو درمیان سے نکال دیا جائے تو دین اسلام کی عمارت باقی نہیں رہ سکتی۔ علاوہ ازیں مبلغین احرار نے مطالبہ نے حاجی عبداللطیف خالد چیمہ کی ضلع ساہیوال میں زبان بندی کے آرڈر کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ یہ آرڈر فلفور واپس لیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.