مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب صدر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت کے مشن کی آبیاری ہر مسلمان کا فریضہ ہے، انہوں نے کہا کہ پیغام ختم نبوت گھر گھر پہنچانا مجلس احرار کا نصب العین ہے، انہوں نے کہا کہ امیرشریعت سید عطاءاللہ شاہ بخاری کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہے، ختم نبوت کے مقدس مشن کے لئے امیرشریعت کی جماعت مجلس احرار سرگرم عمل ہے، وہ گزشتہ روز سلانوالی کی جامع مسجد حسن و حسین میں امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی یاد میں سیمینار سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ احرار ختم نبوت کے محاز پر داد شجاعت سے رہے ہیں اور جب تک احرار زندہ ہیں منکرین ختم نبوت کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی