لاہور(پ ر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے حکمرانوں اور سیاستدانوں سے کہاہے کہ وہ قادیانی اورٹرمپ ملاقات کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں۔ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ حزب اقتدار اور اپوزیشن دونوں کو موجودہ حالات میں آئین میں عقیدہئ ختم نبوت کے حوالے سے قوانین اور 295-Cکے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن قادیانی ریشہ دوانیوں کے حوالے سے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جو پراسرار اور معنی خیز بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ عقیدہئ ختم نبوت وحدت امت کی علامت ہے اور اس عقیدے پر وارکرنے والے اسلام اور وطن کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہاکہ اندرون ملک اورامریکہ میں بڑھتی ہوئی قادیانی سرگرمیاں اوران کا نوٹس نہ لیاجانا ایک سوالیہ نشان ہے اس کا جواب آنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ایئر پورٹ کے قریب باہتر کے مقام پر قادیانیوں نے وسیع رقبہ حاصل کرلیاہے جو دفاعی لحاظ سے بھی مشکوک ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اور بلاول بھٹو دونوں امریکہ میں ہیں دونوں کو وہاں قادیانی لابنگ کا شکار نہیں ہوناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکو عقیدہئ ختم نبوت کے آئینی تحفظ کے لیے اپنے مرحوم نانا کے شاندارتاریخی کردار سے استفادہ کرناچاہیے اور ن لیگ کو بھی چاہیے کہ وہ قادیانیوں کو بھائی کہنے کا وطیرہ ترک کرے اور امت مسلمہ کے ایمان وجذبات کی عکاسی کرے۔انہوں نے کہاکہ علامہ محمد اقبال ؒ مرحوم کے بقول ختم نبوت کا غدار ملک کا وفادار نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ ملتان سے توہین رسالت کے مجرم جنید حفیظ کوبچانے کے لیے امریکہ نائب صدرنے مبینہ طوپر دباؤ ڈالاہے جبکہ عبدالشکور قادیانی کی پوری فیملی کو امریکہ میں امیگریشن دلوائی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دستور کی بالادستی اور قانون کی حکمرای کے دعویداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیارکررکھی ہے جس کا حساب بہرحال انہیں دیناپڑے گا