تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

توہین رسالت کی مرتکب آسیہ مسیح کو بچانا اورعاشقا نِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ستانا عالمی ایجنڈا ہے. عبداللطیف خالد چیمہ

متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ توہین رسالت کی مرتکب آسیہ مسیح کو بچانا اورعاشقا نِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ستانا عالمی ایجنڈا ہے ،پاکستانی حکمران عالمی ایجنڈے کو آگے بڑھاکر اسلامیانِ پاکستان کے جذبات سے کھیل رہے ہیں ،نیب سے ڈرے ہوئے اِن حکمرانوں کا انجام کبھی اچھا نہیں ہو سکتا ،ممتاز قادری کو سزائے موت دے کر یہ خود اپنے انجام بد کی طرف بڑھ رہے ہیں ،لاہور سے واپسی پر اپنے دفتر سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ امریکی محکمہ خارجہ کے عالمی آزادی کے ادارے کے سربراہ سفید ڈیوڈاین سپارسٹین کے مطالبے کہ ’’ پاکستان آسیہ کو رھاکرے‘‘سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اس سارے معاملے کے اصل سرپرست کون ہیں،انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کو سزائے موت کا امریکی خیر مقدم سب باتوں کو مزید واضح کر دیتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.