تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

توہینِ رسالت قانون میں ترمیم ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی: سید عطاء المنان بخاری

ملتان (پ ر ) مجلس احرار اسلام ملتان کے رہنما سید عطاء المنان بخاری ، مولانا محمد اکمل، مولانا عبدالقیوم، فرحان الحق، عدنان ملک، شیخ حسین اختر لدھیانوی نے کہا کہ توہینِ رسالت قانون میں ترمیم ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے اقدامات کر کے ملک کے امن کو خطرے میں ڈالنے اور انارکی پھیلانے اور انتشار کی طرف لے جانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا پاکستان اسلام کے نام و نعرے پر معرض وجود میں آیا، اسلام ہی اس کی پہچان ہے اس کو ہرگز ختم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ 295-C کو ختم کرنا غیر ملکی ایجنڈا ہے ہمیں اسلام کی سربلندی اور آئین کی بالادستی سب سے زیادہ عزیز ہے۔ انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام پر سیکولر موچی، لبرل بھینسے اور موم بتی مافیا سوشل میڈیا پر اسلام اور پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجرمانہ خاموشی سادھ رکھی ہے۔ احرار رہنماؤں نے کہا کہ نام نہاد ’’سماجی کارکنوں‘‘ کے گرفتار کیے جانے پر مغرب کی پروردہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مظاہرے کر رہی ہیں جبکہ عدیل نعیم کی ایک سال سے گمشدگی پر کوئی مظاہرہ یا احتجاج ریکارڈ نہیں کروایا گیا۔ دختر پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے آج تک کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.