تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تمام مکاتب فکر کے علماء امیر شریعت کانفرنس میں شرکت کریں گے: عبداللطیف خالد چیمہ

چیچہ رو طنی : مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ اسلام کی نشا ۃث انیہ کے لیے جدوجہد ہر مسلمان کے لیے لازم ہے ،تاکہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو شریعت لے کر تشریف لائے تھے وہ دنیا میں عملاََ نافذ ہو جائے وہ گزشتہ روز مجلس احرارا سلام چیچہ وطنی و ضلع ساہیوال کے ارکان ومعاونین کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ، اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 9 ۔ مارچ جمعتہ المبارک کو ایوان اقبال لاہور میں ہو نے والی،، امیر شریعت کانفرنس ‘‘ میں قافلوں کی شکل میں بھر پور شرکت کی جائے گی اور ضلع ساہیوال سے قافلوں کی روانگی کے لیے رانا قمرالاسلام ،حکیم حافظ محمد قاسم اور قاضی عبدالقدیر پر مشتمل ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو علاقہ بھر میں امیر شریعت کانفرنس کے لیے دعوتی مہم چلائے گی اجلاس میں قاری محمد قاسم ،بھائی محمد رشید چیمہ ، مولانا محمد عاصم بلال ، مولانا منظور احمد ،سردار محمد نسیم ڈوگر ، حافظ محمد طیب رشیدی ،حافظ عبدالحمید ،قاری زاہد محمود،شاہد حمید ،محمد یونس اور دیگر نے شرکت کی ،علاوہ ازیں مجلس احباب چیچہ وطنی کا ہفتہ وار اجلاس دفتر احرار جامع مسجد میں انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے سرپرست اعلی شیخ عبدالغنی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے رہنما حق نواز درانی اور دیگر نے شرکت کی ،اس اجلا س میں بھی 9 ۔ مارچ کو امیر شریعت کانفرنس لاہور کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ مختلف مکاتب فکر کے مقامی و علاقائی رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں اس کانفرنس میں شریک ہو ں گے اس اجلا س میں ایک قرارداد میں چیچہ وطنی زون میں قتل و غارت گری اور چوری ڈکیتی جیسے بڑھتے ہوئے جرائم پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا ،اور مطالبہ کیا گیا کہ ایک روز قبل پولٹری فارم کے مالک زاہد حمید ،تلمیض احمد اور راشد نصیر کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور جرائم پر قابو پایا جائے۔دریں اثناء جامعہ رشیدیہ ساہیوال کے مہتمم مولانا کلیم اللہ رشیدی ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنما قاری منظور احمد طاہر ، قاری سعید ابن شہید،قاری بشیر احمد ،قاری عتیق الرحمن ، مولانا پیر جی عبدالباسط ، مفتی عبدالصمد ، مولانا منظور احمد ،مفتی قاضی ذیشان آفتاب سمیت متعدد علماء کرام اور دینی رہنماؤں نے اپنے ا پنے خطبات جمعتہ المبارک اور بیانات میں عقیدۂ ختم نبوت کی فضیلت واہمیت پر روشنی ڈالی ، علماء کرام نے 9 ۔ مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں 10 ۔ مارچ کو بادشاہی مسجد اور 11 ۔ مارچ کو پھر ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی تینوں کانفرنسوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ کانفرنسوں کا یہ خوبصورت سہ روزہ آنے والے وقت میں دینی قوتوں کو حوصلہ دینے کا سبب بنے گا ،علماء کرام نے قادیانی ریشہ دوانیوں کو ہدف تنقید بنایا اور راجہ ظفر الحق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر نہ لانے پر حیرت کا اظہار کیا ۔ مزید براں مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے ساہیوال کا دورہ کیااور مختلف علماء کرام اور شخصیات کو امیر شریعت کانفرنس کی دعوت دی انہوں نے قاری سعیدا بن شہید کی رہائش گاہ پر گزشتہ دنوں انتقال کر جانے والی ان کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مجلس احراراسلام ساہیوال کے کارکن اسامہ عزیر کو تنظیمی ہدایات جاری کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.