تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تمام مسائل کا حل قرآنی تعلیمات میں مضمرہے: سید محمد کفیل بخاری

چیچہ وطنی(نامہ نگار) دارالعلوم ختم نبوت چیچہ وطنی کا سالانہ جلسہ اور تقریب تقسیم اسناد کے مقررین نے کہا ہے کہ قرآن کریم کا اللہ تعالیٰ کی مخلوق پر یہ حق ہے کہ اسے سمجھا جائے اور پھر عمل کرکے پوری دنیا پر قرآن کریم کے احکامات کا نفاذ کیا جائے ،مرکزی مسجد عثمانیہ ہاؤسنگ سکیم چیچہ وطنی میں خانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین حضرت مولا نا خواجہ خلیل احمد کی صدارت اور مجلس احرار پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی نگرانی میں ہونے والے پر وقار اجتماع میں 60 حفاظ کرام کو اسناد اور رومال دئیے گئے ،مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کے حفاظ کرام امت کا سرمایہ ہیں ،ان بچوں نے اپنی اور اپنے والدین و اعزہ کی بخشش کا سامان مکمل کرلیا ہے ،یہ مستقبل میں قرآنی تعلیمات کے علمبرداراور وطن عزیز میں امن کو فروغ دینے کا سبب بنیں گے ،خطیب اسلام مولانا محمد رفیق جامی نے کہا کہ دینی مدارس اور مساجد قرآن پاک کی تعلیم دیتی ہیں اور یہ تعلیمات انسانیت اور امن کی تعلیمات ہیں ،اس وقت اللہ کی کتاب کروڑوں دلوں میں مکمل حفظ ہے ،انہی حفاظ کرام کی برکات سے معاشرے میں دینی عقائد اور دینی اعمال باقی ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ ’’مولوی‘‘ رموزِ حکمرانی نہیں جانتے بلکہ مولوی امورِ مملکت اور سیاست، سیکولر سیاستدانوں سے زیادہ اچھا چلا سکتے ہیں ،مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کیا کہ دنیا میں صرف اور صرف دینی طبقات ہی عالمی استعمار کے راستے میں رکاوٹ ہیں اور سرنڈر ہونے کے لیے تیا ر نہیں ،یہ دینی طبقات اور دینی ورکر مدارس دینیہ کا مرہونِ منت ہے ،مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ہونے والی سازشوں میں حکمرانوں کو منہ کی کھانی پڑرہی ہے ،آئندہ بھی قوم تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموسِ رسالت قوانین میں ترمیم قبول نہیں کرے گی ،اور آئین کی اسلامی دفعات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا ،جلسہ کی نقابت حکیم حافظ محمد قاسم نے کی ،جبکہ مجلس احرار اسلام کے رہنما میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار ،محمد ارشد ،قاری محمد صفوان یوسف ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما پیرجی قاری عبدالجلیل رائے پوری ، مولاناعبدالخالق ،مولانا عبدالحمید تونسوی ،حافظ حبیب اللہ چیمہ ،چودھری ضیاء الحق ،پیر جی عزیز الرحمن ،پیر جی عتیق الرحمن ،انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے سرپرست اعلیٰ شیخ عبدالغنی، چیچہ وطنی پریس کلب کے سابق صدر رانا عبد اللطیف ،حافظ محمد عابد مسعود ڈوگر ،تحریک انصاف کے رہنما رائے محمد مرتضیٰ اقبال ایڈوکیٹ ،قاری محمد قاسم ،مولانا منظور احمد ،قاری محمد سدید ،حافظ حبیب اللہ رشیدی ،حافظ محمد سلیم شاہ ،حافظ محمدشریف ،قاری الطاف الرحمن ،شاہد حمید ،قاضی عبدالقدیراور کئی دیگر شخصیات نے شرکت کی ،قبل ازیں خانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین مولانا خواجہ خلیل احمد نے جامع مسجد چیچہ وطنی میں شیخ الحدیث مولانا محمد ارشاد اور بلاک نمبر 12 میں صوفی نصیر احمد چیمہ کے انتقال پہ تعزیت کا اظہار اورمجلس احرار اسلام کے دفتر جامع مسجد میں عصرانہ تقریب میں شرکت کی ،اس موقع پر انہوں نے مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے تحریک ختم نبوت کی تازہ صورتحال پر تبادل ۂ خیال بھی کیا ۔ بعد ازاں مولانا خواجہ خلیل احمد نے خانقاہ رشیدیہ بستی سراجیہ چک نمبر 42 ۔12 ایل میں قیام کیا ،اور اپنے معقدین اور مریدین سے ملاقات کی ،اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ،جو حافظ سعید احمد کے ختم قرآن کریم کے سلسلے میں مدعو تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.