مجلس احباب چیچہ وطنی کا ہفتہ وار اجلاس دفتر احرار جامع مسجد چیچہ وطنی میں انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے سرپرست اعلیٰ شیخ عبدالغنی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب اور تمام مسلمانوں کے لےے دعائے مغفرت کرائی گئی ،اجلاس میں ہنگو اور کراچی میں دہشت گردی کی وار داتوں کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے لےے بھی دعائے مغفرت کی گئی اور کہا گیا کہ بے گناہ شہریوں کو مارنے والے انسان کہلوانے کے بھی حقدار نہیں ہو سکتے ، اجلاس میں چناب نگر میں ہونے والی سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس اور مثالی دعوتی جلوس پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور مجلس احرارا سلام کی قیادت کو مبارکباد پیش کی گئی کہ احرار کی موجودہ قیادت میں اپنی مثالی کردار کو زندہ رکھا ہوا ہے، اجلاس میں عبداللطیف خالد چیمہ ، چودھری محمد اشرف ، محمد صفدر چودھری ،سردار محمد نسیم ڈوگر ، بھائی محمد رشید چیمہ ،حافظ حبیب اللہ رشیدی،عبدالمجید،مولاناسرفراز معاویہ ،شاہد حمید،مفتی قاضی ذیشان آفتاب، ریحان ارشد ، قاضی عبدالقدیراور دیگر نے شرکت کی۔علاوہ ازیں چناب نگر احرار ختم نبوت کانفرنس میں چیچہ وطنی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی مثالی خدمات کے حوالے سے کارکنوں کے اعزاز میں عصرانہ تقریب منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی عبداللطیف خالد چیمہ تھے جہاں نے کارکنوں کی انتھک محنت کی تعریف کی۔اجلاس میں حکیم محمد قاسم ،قاضی عبدالقدیر ، رانا قمر الاسلام ، حافظ محمد سلیم شاہ ،محمد یوسف شریف اور کئی دیگر کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاءاجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک ختم نبوت کے لےے اپنی خدمات جاری وساری رکھیں گے ۔