تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت سے آری ہیں. سید عطاء المہیمن بخاری

مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری،نائب امیر سید کفیل شاہ بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے سانحہ باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پر شدید غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت سے آری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی مسلمان تو دور کی بات ہے کوئی انسان بھی اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا،انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی ناکامیوں کو پھیلانے کیلئے طرح طرح کی تاویلیں کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی،بد امنی،قتل و غارت گری ختم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم قیام ملک کے اصل مقصد ’’ نظامِ اسلام‘‘ کی طرف آجائیں اور اﷲ اور اﷲ کے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم سے بغاوت پر مبنی انداز ترک کر دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.