بیرونی فنڈنگ پر پلنے والی این جی اوز قانون ناموس رسالت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ
لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ قانون توہین رسالت کی اصلاح کے نام پر ختم کرنے کامنصوبہ دراصل یہودونصاریٰ کی خطرناک سازش کاحصہ ہے حکومت اورقانون ساز اداروں کو اسلامیان پاکستان کے عقیدے وجذ بات کااحترام کرنا چاہئے یہ قوم نامسا عد حالات کے باوجودتحفظ ناموس رسالت پرکبھی کمپرومائز نہیں کرے گی ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بیرونی ایجنڈے ،بیرونی این جی اوز اور بیرونی فنڈنگ پر پلنے وا لے عناصر ملک وملت کیخلاف غداری کے مرتکب ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں میں بیٹھے سیاستدانوں کو مسلمانوں کے ایمان وعقیدے کومحفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں اور قادیانیوں سمیت تمام اسلام ووطن دشمن عناصر سے خبر دار رہنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے ۔علاوہ از یں امیرشریعت کانفرنس رابطہ کمیٹی کے نگران میاں محمد اویس نے بتایا ہے کہ 9 مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی امیر شریعت کانفرنس کے انتظامات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ اس کانفرنس کی صدارت قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ،یادگاراسلاف مولانامجاہد الحسینی ، مولانا خواجہ عزیز احمد ہوں گے اور کانفرنس میں دینی وسیاسی مکاتب فکرکی قیادت شرکت وخطاب کرے گی۔میاں محمد اویس نے مسلم لیگ ن کی ایک خاتون رکن پنجاب اسمبلی کی جانب سے اس بارے قرارداد جمع کرانے کہ’’ عاصمہ جہانگیر کی خدمات کے حوالے سے پنجاب لاء کالج کو اس کے نام پر منسوب کردیا جائے‘‘کو شدید ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عاصمہ جہانگیر کی دین ووطن دشمنی کو جواز بخشنے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیرکا کردار ہمیشہ متنازع رہااور اس کی دین و وطن دشمنی کوئی ڈھکی چھپی بات نہ تھی انہوں نے کہا کہ ہمارے ایٹمی دھماکوں پر عاصمہ جہانگیر نے تنقید کی اور بھارتی ایٹمی دھماکوں پر خاموشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا قادیانی سے نکاح کرنے والی عورت کو کس آئین کے تحت پرموٹ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دین دشمن قوتوں کو سپورٹ کررہی ہے۔ مجلس احراراسلام کے مبلغین نے لاہور کے مختلف مدارس ومساجد کا دورہ کیا اور علماء کرام اور خطباء عظام کوامیرشریعت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، مرکزی مبلغ مولانامحمد سرفراز معاویہ نے مسجد صراط الجنہ نشتر روڈ لاہور میں بعد نماز عصر پیغام ختم نبوت کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اتحاد امت کی علامت ہے اور دشمن اسی لئے اس عقیدے پر حملہ آور ہورہا ہے انہوں نے رام گلی کے تاجروں سے پرزور اپیل کی وہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی موجودہ تحریک میں مجلس احراراسلام کا ساتھ دیں اور سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے فکر کو اجاگر کرنے کے لئے 9مارچ کو امیر شریعت کانفرنس میں شرکت کریں اس موقع پر مسجد صراط الجنہ کے منتظم محمد زبیر اور دیگر حضرات بھی موجود تھے ۔ بتایاگیا ہے کہ محمد قاسم چیمہ کی سربراہی میں سوشل میڈیاپرکام کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اس کمیٹی کااجلاس آج مرکزی دفتر لاہور میں منعقد ہوگا ،کانفرنس میں بیرون ممالک اور آزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں سے مندوبین شرکت کررہے ہیں،یہ کانفرنس عالمی سامراجی قوتوں کوحریت فکرکاایک پیغام دینے کاموجب بنے گی کیونکہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری زندگی بھر برٹش ایمپائر اور منکرین ختم نبوت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے رہے ۔دریں اثناء تحریک مقدس ختم نبوت مارچ 1953ء کے دس ہزار شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مجلس احراراسلام کے زیراہتمام ملک بھر میں شہداء ختم نبوت کانفرنسز منعقد ہوں گئیں۔مرکزی دفتراحرار نیومسلم ٹاؤن لاہورمیں 4مارچ کوشہداء ختم نبوت کانفرنس ہوگی جبکہ 5مارچ کو ملک بھر میں یوم شہداء ختم نبوت 1953ء منایاجائیگا۔یاد رہے کہ تحریک مقدس ختم نبوت 1953ء میں سب سے زیادہ گولی 5اور 6مارچ کو چلی تھی اور ان ایام میں ہزاروں افراد نے ناموس رسالت پراپنی جان قربان کردی تھی لیکن اس عقید ے پرآنچ نہیںآنے دی تھی ،مجلس احراراسلام ہرسال مارچ کے مہینے میں شہداء ختم نبوت کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کانفرنسوں کاانعقاد کرتی ہے ۔