گستاخ رسولؐ آسیہ ملعونہ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر یوم احتجاج منایا گیا قائد احرار عطاء المہیمن بخاری , نائب امیر سید محمد کفیل بخاری , سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ, میاں محمد اویس , مولانا محمد مغیرہ , ڈاکٹر عمر فاروق احرار نے ملک کے مختلف اضلاع میں اجتماعات جمعہ اور احتجاجی پروگراموں میں گفتگو کرتے ہوے کہا کہ توہین رسالت کے مرتکب کو آج تک پاکستان میں سزا نہیں دی گئ اور آسیہ مسیح کی رہائ اسی کا تسلسل ہے. انھوں نے کہا کہ قانون توہین رسالت کا تحفظ ہمارا ایمانی , اسلامی اور آئینی حق ہے ہم اس سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے. انھوں نے کہا سلمان ثاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی اور آسیہ کو بری قرار دینا حکومت اور عدلیہ کے جانبدارانہ رویے کا غماض ہے. ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دین اسلام اور آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے. وطن عزیز کی اسلامی شناخت کو مجروح کردیا گیا ہے. انھوں نے کہا بیرونی این جی اوز کے ذریعے قانون توہین رسالت کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور 295 سی، آئین میں موجود تعزیرات اور تمام اسلامی دفعات کو غیر مؤثر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں انھوں نے کہا کہ قائد اور اقبال کے پاکستان کو اغیار کے ہاتھوں بیچا جارہا ہے. انھوں نے کہا کہ آئ ایم ایف سے قرضوں اور یو ایس ایڈ کے حصول کے لیے نبی خاتم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت و ناموس کی سودے بازی اللہ کے عذاب کو دعوت دینا ہے, انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کو بے نقاب کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے مولانا سمیع الحق امن اور اعتدال کی علامت تھے انکی مظلومانہ شہادت سے انکے مشن کو نہیں روکا جاسکتا.
انھوں نے کہا کہ چناب نگر میں 12،11 ربیع الاول کو ہونے والی 41 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ملک بھر سے عاشقان رسول قافلوں کی صورت میں کانفرنس میں شریک ہوں گے