لاہور (پ ر) مجلس احرا ر اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے بھارت میں ناموس رسالت پر قربانی دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے،مرکزی دفتر مجلس احرار اسلام سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت اپنے آپ کو سیکولر کہتا ہے حالانکہ انڈیا میں اقلیتوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے اور بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرے کہ انڈیا کے مسلمانوں کو تحفظات فراہم کئے جائیں،وگرنا ہندو مسلم فسادات دنیا کو بڑی تباہی کی طرف لے جائے گا۔انہوں کہا کہ یو این او کو انبیاء کرام علیہم السلام اورجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت کے لیے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کرنا ہوگی۔تاکہ اس طرح کے توہین امیز واقعات کی روک تھام ہو سکے۔