مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت پاکستان کی طرح اپنے آئین میں ترمیم کرکے لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غےر مسلم اقلیت قراردے اور قادیانیوں کی تبلیغی سرگرمیوں کو روکے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ چونکہ یہ فتنہ ہندوستان میں پیدا ہوا اور پاکستان کی حکومت نے سب سے پہلے قادیانیوں کو غےر مسلم اقلیت ڈکلیئر کیا لہٰذاحکومت پاکستان سفارتی سطح پر بنگلہ دیش کی حکومت سے رابطہ کرکے اس کو عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضلیت سمجھائے اور قادیانیت کے مضمرات سے آگاہ کرے ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں رابطہ عالم اسلامی اور مکہ کانفرنس کی تقلید واتباع ضروری ہے ۔انہوں نے بنگلہ دیش کی حکومت سے کہا کہ وہ قادیانیت نوازی ترک کرے اور قادیانیوں کی ارتدادی تبلیغ کو روکے۔