تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

بل آئین پاکستان اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے،جس کو فوری طور پر مسترد کیا جائے: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور (پ ر)مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماؤں اور مبلغین نے کہا ہے کہ 11-12ربیع الاول کو چناب نگر کی قدیمی مرکزی جامع مسجد احرار میں منعقد ہونے والی کل پاکستان احرار ختم نبوت کانفرنس اور دعوتی جلوس کے جملہ انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔  کانفرنس اور جلوس کی مجلس منتظمہ کا ایک اہم اجلاس مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ کی زیر صدارت مرکز احرار چناب نگر میں منعقد ہوا۔جس میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء المنان بخاری،مولانا محمد اکمل،حافظ محمد ضیاء اللہ ہاشمی،مولنا تنویر الحسن احرار،کاظم اشرف،رانا اشرف علی احرار، مولانا محمد سرفراز معاویہ،محمد قاسم چیمہ،مولانا فیصل متین سرگانہ،ڈاکٹر محمد آصف،میاں محمد ابوسفیان اویس،لقمان منشاد،محمدریاض ہرل،مولانا محمود الحسن احرار،اور دیگر رہنماؤں اور ارکان منتظمہ نے شرکت کی۔اجلاس سے عبداللطیف خالد چیمہ،مولانا محمد مغیرہ،سید عطاء المنان بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کانفرنس سب سے قدیمی اجتماع ہے اور اجتماع کے اختتام پر قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرایا جائے گا،اجلاس میں 200افراد پر مشتمل 16انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جنہوں نے اپنا ہوم ورک شروع کردیا ہے،بتایا گیا ہے کہ 11-12ربیع الاوّل کو ہونے والی اس تاریخی کانفرنس میں مختلف دینی جماعتوں کے رہنماء شرکت وخطاب کریں گے، اجلاس میں ٹرانس جینڈر بل کے خلاف قرارداد منظور کی گئی اور کہا گیا کہ یہ بل آئین پاکستان اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے،جس کو فوری طور پر مسترد کیا جائے،اجلاس مجاہد ختم نبوت حاجی عبداللطیف خالد چیمہ کی دعاء سے اختتام پذیر ہوا۔بعد ازاں مجاہد ختم نبوت عبداللطیف خالد چیمہ نے رفیق امیر شریعت اور بزرگ احرار رہنماپروفیسر خالد شبیر احمد سے چنیوٹ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پرپروفیسر خالد شبیر احمد نے کہا کہ برصغیر میں برطانوی سامراج کے خلاف جوجنگ جیتی گئی اسی قسم کی ایک جنگ امریکن سامراج کے حاشیہ برداروں کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے جتنی قربانیاں دینی پڑیں وہ دینی چاہیں۔ اس موقع پر مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفرازمعاویہ، محمد قاسم چیمہ، اور طلحہ شبیر بھی موجود تھے۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے 11.12ربیع الاول کو چناب نگر میں ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس اور قادیانیوں کو دعوت اسلام جلوس کے انتظامات بارے مجلس منتظمہ کے اجلاس کی کاروائی اور ضروری امور سے آگاہ کیا۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ مجلس احراراسلام کے نوجوانوں نے موجودہ سیلابی صورتحال میں شعبہ خدمت خلق اور احرار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام امدادی سرگرمیوں میں مثالی کردار ادا کیاہے۔وہ بعد ازاں چیچہ وطنی روانہ ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.