لاہور(پ ر)مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام ایوان احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہورمیں ”یوم آزادی“ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری کی زیرصدارت اورلاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ کی زیر نگرانی منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صدی پر محیط طویل جد وجہد اوربے مثال قربانیوں کے بعد یہ خطہ اسلام کے نفاذ کے نام پر حاصل کیا گیالیکن بانی پاکستان کے وژن سے انحراف بلکہ غداری کی گئی کہ آج ہم معاشی و سیاسی بحران کا شکار ہیں اور اپنے مسائل کا حل دستور حیات قرآن کریم کی بجائے کہیں اور تلاش کررہے ہیں جو سر اسردھوکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے عزت و آبرو کی قربانی دینے والے مرد وزن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوا اور 75برسوں سے ہم پستے چلے جارہے ہیں آج ہم پورے اسوہ بنویﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی آگے بڑھ سکتے ہیں جس کے لیے اعتماد و یگانگت کے ساتھ منزل کا تعین کرنا ہوگا تا کہ ہماری عزت و غیرت اور خدرای پر حرف نہ آئے۔ تقریب میں اکھنڈ بھارت کے حامی قادیانی گروہ کی اسلام اور وطن دشمنی سرگرمیوں پر بھی سخت تنقید کی گئی۔