لاہو ر(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،نائب امیر پروفیسر شبیر احمد،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری،ملک محمد یوسف، ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار،سید عطاء المنان بخاری اور دیگر احرار رہنماؤں نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے دلوں پر راج کرنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان اور عالم اسلام کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ وہ شخصیت تھی جس نے اپنی محنت کی مزدوری کبھی بھی حکمرانوں سے طلب نہیں کی اسی وجہ سے حکمران کبھی اس مرد قلندر کو جھکا نہیں پائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جنازے میں شرکت نہ کرنا حکمرانوں کی امریکہ غلامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ ساتھ نظریاتی سرحدوں کا بھی دفاع کیا اور منکرین ختم نبوت قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کو ہمیشہ طشت از بام کیا