اکنامک ایڈوائزری کونسل میں قادیانی عاطف میاں کی تقرری پر شدید تحفظات ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ
لاہور(پ ر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے اکنامک ایڈوائزری کونسل میں سکہ بندقادیانی عاطف میاں کوکونسل کارکن بنانے پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے اسے بدترین قادیانیت نوازی قراردیاہے ۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالدچیمہ نے اس پرکہاہے کہ یہ قادیانیوں کوماہرین معیشت کے نام پرقوم پرمسلط کرنے کے مترادف ہے ۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسیدمحمدکفیل بخاری نے سیالکوٹ میں ایک اجتماع سے خطاب کیاجبکہ مرکزی دفتر لاہورسے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم توتوہین آمیزخاکوں کے مسئلے پرحکومت کوخراج تحسین پیش کرچکے ہیں لیکن یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ قادیانی کمیونٹی جواسلام اوروطن دونوں کی غدارہے کے افراد کوپرموٹ کیاجارہاہے جس کی تازہ ترین مثال عاطف میاں کی اکنامک ایڈوائزری کونسل میں نامزدگی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوئی قادیانی پاکستان کی معیشت کے لیے مفیدنہیں ہوسکتا۔عمران خان کویہ خوش فہمی ختم کردینی چاہیے کہ ایسے افراد پاکستان کوفائدہ پہنچاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اکھنڈبھارت قادیانیوں کا مذہبی عقیدہ ہے اورپاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے راز قادیانی ڈٖاکٹر عبدالسلام نے ہی افشاں کیے تھے یہ آستین کے سانپ ہیں ان کونہ پالاجائے ورنہ یہ ضرور ڈسیں گے۔