لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنے کی جدوجہد جاری رکھنا ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔ وہ گزشتہ روز دفتر احرار لاہور میں ماہا نہ درس قرآن کریم کی نشست سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ریاست مدینہ کا دعوی تو کرتے ہیں لیکن ان کے اقدامات ریاست مدینہ کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ابوبکر خدابخش نتھوکہ قادیانی کو آؤٹ آف دی وے مدت ملازمت میں تو سیع دینا عقیدہ ختم نبوت سے غداری اور آئین سے انحراف ہے۔ اس توسیع ملازمت کو ہم کلی طور پر مسترد کرتے ہیں اور اگر ایسا کیا گیا تو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی قیادت میں مجلس احرار اسلام اپنا پورا مذاحمتی کردار ادا کرے گی۔ قبل ازیں انہوں نے چیچہ وطنی میں احرار کارکن اور دارالعلوم ختم نبوت کے مدرس حافظ حبیب اللہ رشیدی کی صاحبزادی کا نکاح مسجد عثمانیہ ہاؤسنگ کالونی میں پڑھایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسجد میں نکاح پڑھانا سنت نبویﷺ ہے جس کو رواج دینا چاہیے۔ اس موقع پر سید عطاء المنان بخاری اور ڈاکٹر محمد آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات کرکے ملکی صورتحال اور جماعتی وتنظیمی امور پر مشاورت کی۔دونوں رہنماؤں نے اس امر پر مکمل اتفاق کیا کہ امارت اسلامی افغانستان کو مالی و اخلاقی سپورٹ دینی چاہیے حضورﷺ نے مسلمانوں کے حقوق بارے فرمایا کہ کوئی مسلمان دوسرے مسلمان کو تنہا نہ چھوڑے۔ اس لیے افغانی مسلمانوں کو کسی طرح بھی تنہاء نہیں چھوڑنا چاہیے۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا عالم کفر افغانستان میں انسانی و معاشی بحران پیدا کر کے مزید انسانی المیے کو جنم دینا چاہتا ہے اور افغانی مسلمانوں کو تنہا کرنا چاہتا ہے لیکن اللہ کی نصرت سے جس طرح مظلوم افغانیوں نے بیس سال کاٹ لیے ہیں یہ وقت بھی گزار لیں گے۔