تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

انگریز کے خودکاشتہ پودے قادیانیت کو بے نقاب کرنا سید عطاءاللہ شاہ بخاری کا کارنامہ ہے: ڈاکٹر شاہد کاشمیری

لاہور (پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے بانی،بطل حریت،مجاہد ختم نبوت امیرشریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی سیاسی ودینی اورقومی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گزشتہ روز ایوان احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مجلس احرار اسلام لاہور کے قائدین اور رہنماؤں نے سید عطاء اللہ شاہ بخاری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان سے انگریز سامراج کے تاریک سناٹے والی سیاہ رات کوختم کرنے کے لیے سید عطاء اللہ شاہ بخاری ان کے رفقاء احرارنے تن من دھن کی بازی لگادی اور انگریز سامراج کو برصغیر چھوڑنے پر مجبور کردیا،آج کے حالات میں پھر ایک سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی ضرورت ہے جو امریکن سامراج سے پنجہ آزمائی کرے اور استعماری قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے تاکہ یہ ملک اسلام کا مرکز اور امن کا گہوارہ بن جائے۔ڈاکٹر شاہد محمود کشمیری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قادیانیت دنیاکابدترین فتنہ ہے اس فتنہ کوبے نقاب کرنااور انگریز سامراج کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا عظیم کارنامہ تھایہ ہماری سعادت ہے کہ ہم ختم نبوت کے مشن کے ساتھ منسلک ہیں،ختم نبوت کی دعوت کو دنیاکے کونے کونے تک پہنچایاجائے گااور فتنہ قادیانیت کا تعاقب پوری قوت کے ساتھ کرتے رہیں گے ہم اپنے اسلاف کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے عدم تشددکی پالیسی کو اپناتے ہوئے ہرچیلنج کا مقابلہ کریں گے۔مجلس احرار اسلام لاہور کے صدر حاجی محمد لطیف نے کہا کہ آنے والا دور انتہائی خطرناک دورہے جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی،ختم نبوت کا مسئلہ قومی مسئلہ ہے یہ تمام فرقوں اورپارٹیوں کا مسئلہ ہے اس پرکسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پرقادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیاتھا پورے عالم اسلام کی کوئی اتھارٹی بھی قادیانیوں کو مسلمان تسلیم نہیں کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ 1974ء کی طرح آج بھی تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کومتحرک ہوناہوگا کیونکہ یہ ختم نبوت کا مسئلہ کسی ایک فرد یامولوی کا نہیں بلکہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے،سید عطاء اللہ شاہ بخاری کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ان کے مشن کے ساتھ منسلک ہوکر اس کا دفاع کرناہے۔مجلس احراراسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے کہاکہ عقیدہ ئختم نبوت مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے اس عقیدے کے بغیر عقیدہئ توحید بھی نامکمل ہے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مسلمان عقیدہئ ختم نبوت پر یقین رکھتے ہیں اور اس پر کبھی بھی قوم نے کمپرومائز نہیں کیا،عقیدہ ختم نبوت پر کوئی دوسری رائے نہیں ہے یہ ہماراایمان ہے،عقیدہئ ختم نبوت کا تحفظ اور تحفظ ناموس رسالت ہم سب کا مذہبی فریضہ ہے اوریہ قومی مسئلہ ہے۔قاری محمد یوسف احرار نے کہاکہ 1953ء کے دس ہزار شہداء کے خون کے صدقے 1974ء کی پارلیمنٹ نے ملک کے آئین میں ان کو غیر مسلم اقلیت میں شامل کرادیااب یہ پوری دنیامیں واویلا کررہے ہیں کہ ہمارے ساتھ ظلم ہورہاہے ایسا کرنا ان کا وطیرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کو تصادم کی کیفیت سے اپنے آپ کوبچاتے ہوئے مثبت انداز میں آگے بڑھتے ہوئے تبلیغ کے کام کوجاری رکھناہوگا۔انہوں نے 7ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے کہا کہ ستمبر کے پورے مہینے میں یوم تحفظ ختم نبوت کو تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.