تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

انڈونیشیا میں جماعت احمدیہ کی طرف سے تبلیغ پر پابندی

انڈونیشیا کے ایک چھوٹے سے صوبے میں احمدی فرقے کی مذہبی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پیشرفت اس مسلم اکثریتی ملک میں مذہبی عدم برداشت میں اضافے سے تعبیر کی جا رہی ہے۔

Indonesien Gewalt Ahmadiyah Muslime Polizist vor zerstörtes Haus

جنوبی سماٹرا میں دو جزائر پر مشتمل بانگکا بیلیٹنگ نامی صوبے میں مسیحی اور شیعہ اقلیت کے خلاف عدم برداشت کے حوالے سے پہلے ہی تحفظات پائے جا رہے تھے۔ تاہم احمدی فرقے کی مذہبی سرگرمیوں پر اس تازہ پابندی کے اعلان نے انسانی حقوق کے کارکنان کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

ایک اعلیٰ صوبائی اہلکار فیرے انسانی نے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ احمدی اس صوبے میں رہ سکتے ہیں لیکن انہیں اپنے مذہب کو پھیلانے کے لیے تبلیغ کی اجازت نہیں ہو گی، ’’کمیونٹی کے مذہبی اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں اتفاق رائے ہوا ہے کہ احمدیوں کو تبلیغ کی اجازت نہیں ہونا چاہیے۔‘‘

آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک انڈونیشیا میں اعتدال پسند سنی عقائد پر عمل کیا جاتا ہے لیکن کٹر نظریات کے حامل مسلمان احمدیوں اور دیگر مسلم اقلیتوں پر ’غیرمسلم‘ ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ہی جنوبی کالی مانتان میں تشدد کی لہر کے نتیجے میں وہاں سے گفاتار نامی گروہ کے ایک ہزار افراد کو ہنگامی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑ گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق قبل ازیں حکام نے اس گروہ کو ’بنیاد پسند اور خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دے دیا تھا۔

بانگکا میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے وہاں مقیم احمدیوں کی ایک چھوٹی سی اقلیت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس صوبے میں احمدیوں کو مسلسل خوف کا سامنا ہے جبکہ حکام انہیں غیر محسوس طریقے سے مجبور کرتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں کو چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں۔

Indonesien Aceh Singkil Kirche Brandanschlag verbrannt Feuer Brandstiftung Kampf Christen Muslime

صوبہ آچے میں چرچوں پر بھی حملے کیے جا چکے ہیں

انڈونیشیا میں احمدی کمیونٹی کے ترجمان یندرا بُودیانا نے جکارتہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس مسلم اکثریتی ملک میں ان کی کمیونٹی کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم امید کرتے ہیں کہ بانگکا میں پولیس احمدیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی ضمانت دے گی۔ ہم یہ امید بھی کرتے ہیں کہ علاقائی حکومت اس اقلیتی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنائے گی۔‘‘

خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ اس پورے معاملے میں انڈونیشیا کی مذہبی وزارت نے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ برس آچے میں کٹر نظریات کے حامل سینکڑوں مسلمانوں نے متعدد مسیحی عبادت خانوں کو نذر آتش کر دیا تھا۔ اس وقت الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان گرجا گھروں کے پاس باقاعدہ اجازت نامے نہیں تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.