لاہور(پ ر)تبلیغی جماعت کو بدنام کرنا قرین قیاس نہیں ہے اس قسم کی باتیں کرکے قوم کو تقسیم نہ کیاجائے بلکہ اتحاد ویگانگت کی فضا پیداکرکے اللہ پر یقین کو پختہ کیاجائے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے اپنے ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بعض عناصر تبلیغی جماعت کو بدنام کررہے ہیں حالانکہ یہ ایک ایسی بے ضررسی جماعت ہے جو اللہ سے سب کچھ ہونے اور غیراللہ سے کچھ نہ ہونے کا یقین پختہ کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ وقت قوم میں اتحاد پیداکرنے کا ہے نہ کہ تفرقہ پیداکرنے کا ہے ۔اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوکر اس وباسے بچنے کے لیے توبہ استغفار کریں صبح وشام قرآن پاک کی تلاوت کریں اور صدقہ وخیرات کی کثرت کریں ۔انہوںنے کہاکہ اللہ پاک کسی وقت کسی کی بھی کوئی نیکی کو پسند فرمالیںاورر اس عذاب سے نجات دے دیں۔انہوںنے کہاکہ سب سے بڑی دولت ایمان کی ہے اور ایمان کو بچانا سب سے افضل ہے۔لوگوں کو دین کی طر ف دعوت دینے والا انسانیت کا سب سے بڑاخیرخواہ ہے ۔