تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

انتظامات مکمل، ختم نبوت کانفرنس کا آغاز کل بعد نماز ظہر ہوگا: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان اورتحریک تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام جامع مسجد احرارچناب نگر میں قائد احرارسیدعطاء المہیمن بخاری کی زیرسرپرستی ہونے والی دوروزہ ”سالانہ ختم نبوت کانفرنس“آج (ہفتہ)کوشروع ہوگی۔جس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے گزشتہ روز مرکز احرار مدنی مسجد چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1953ء کے دس ہزارشہداء ختم نبوت کی قربانیوں کے نتیجے میں 1974ء میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیاگیا،شہداء ختم نبوت کی روحیں ہم سے مطالبہ کررہی ہیں کہ نفاذ اسلام کے لیے ہم اٹھ کھڑے ہوں۔اانہوں نے کہا کہ کرتارپورراہداری کے ذریعے دراصل قادیانیوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے اور اس کی پشین گوئی شورش کاشمیری مرحوم نے 1975ء میں کردی تھی ہم کانفرنس میں حکومت کی قادیانیت نوازی کو بے نقاب کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ آج بعد نماز ظہرکارکنان احرارکااجتماع ہوگا۔بعد نماز عصر سوال وجواب کی نشست ہوگی اوربعد نماز مغرب علماء مشائخ کے بیانات ہوں گے۔بارہ ربیع الاول اتوار کو بعد نماز فجردرس قرآن کریم کی نشست ہوگی۔نوبجے پرچم کشائی کی تقریب ہوگی۔دس بجے تاایک بجے مختلف دینی جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے جبکہ بعد نماز ظہرفقیدالمثال دعوتی جلوس نکالاجائیگا۔ایوا ن محمود کے سامنے قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرایاجائیگا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز عبداللطیف خالد چیمہ،مولانا محمد مغیرہ،حافظ محمد ضیاء اللہ ہاشمی،مولانا تنویر الحسن احرار،مولانا محمد سرفرازمعاویہ،ڈاکٹرمحمد آصف،مولاناوقاص حیدر،مولاناعتیق الرحمن علوی،مولانا محمودالحسن،مفتی نجم الحق اورمولانامحمداکمل نے مختلف مساجد میں خطبات جمعۃ المبارک کے دوران عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت اورقادیانی ریشہ دوانیوں پر روشنی ڈالی اوران حالات میں کانفرنس کی اہمیت پرزوردیا۔سیدمحمدکفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ،مولانامحمدمغیرہ اوردیگررہنماؤں نے ناظم اجتماع حافظ محمد ضیاء اللہ ہاشمی کے ہمراہ کانفرنس کے انتظامات کاجائزہ لیااوراطمینان کا اظہارکیا۔فرزندان اسلام،مجاہدین ختم نبوت اور سرخ پوشان احرار کے قافلے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.