تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

امیرشریعت کانفرنس میں بھرپور انداز میں شرکت کی جائے گی: حکیم محمد قاسم

چیچہ وطنی: مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی کی 9 ۔مارچ کو لاہور میں ہونے والی عظیم الشان ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘میں شرکت کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ،گزشتہ روز ناظم اعلیٰ حکیم حافظ محمد قاسم نے مقامی جماعت کے ایک اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چیچہ وطنی کے گرد ونواح میں ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘ کے سلسلہ میں مختلف وفود مسلسل علماء،اساتذہ ،اور تاجر احباب سے مل کر کانفرنس کی دعوت دے رہے ہیں ،مجلس احرار اسلام کے محنتی اور انتھک کارکن حافظ معاویہ راشد ،رانا سیف الرحمن منج،رانا قمر الاسلام کی سربراہی میں ایک وفد نے دارالعلوم ختم نبوت کے سابقہ طلباء اور فضلاء سے ملاقات کی ،اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ،آمدہ اطلاعات کے مطابق ساہیوال ڈویژن سے متعدد قافلے کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعۃ المبارک کو لاہور روانہ ہوں گے ۔غازی آباد سے شاہد محمود ،116 ۔11 ایل سے عابد علی احرار ،112 ۔7 آر سے محمد یونس،160 ۔9 ایل سے راشد محمود اور میاں چنوں 45 ۔15 سے محمد سعید کی سربراہی میں مختلف قافلے چیچہ وطنی کے علاقائی دفتر میں جمع ہوکر لاہور روانہ ہوں گے۔ادھر ناظم دفتر احرار حافظ حبیب اللہ رشیدی کی سربراہی میں گاڑیوں کی بکنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.