لاہور(پ ر)تحریک آزادیِ وطن اور تحریک ختم نبوت میں کلیدی کردار ادا کرنے والی جماعت مجلس احرارا سلام نے گزشتہ روز ملک بھر میں 87 واں یوم تاسیسِ احرار منایا اس موقع پر پرچم کشائی کی پرُجوش تقاریب بھی منعقد ہوئیں جس میں اس عہد کی تجدید کی گئی کہ 29 ۔ دسمبر 1929 ء کو لاہور میں راوی کے کنارے بر صغیر کی سرکردہ شخصیات کے ہاتھوں بننے والی جماعت احرار حکومت الہیہ کے قیام ،وطن عزیز کی سلامتی اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ امریکی و سامراجی اثرو نفوز کے خاتمے کے لیے اپنی پر امن جدوجہد ہر حال میں جاری رکھے گی ۔قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ، سید محمد کفیل بخاری،سید عطاء المنان بخاری ، عبدالمنان معاویہ مولانا محمد اکمل ، مولانا فیصل متین سرگانہ نے ملتان ،مجلس احرارا سلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے چیچہ وطنی میں خانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین پیر طریقت حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد کی صدارت میں دفتر احرار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا،اس تقریب سے ممتاز سیاسی و سماجی رہنما شیخ عبدالغنی ،مولانا محمد سرفراز معاویہ ، مولانا منظور احمد ، حکیم حافظ محمد قاسم اورحافظ محمد طیب رشیدی نے خطاب کیا، بعد ازاں مولانا خواجہ خلیل احمد اور عبداللطیف خالد چیمہ نے پاکستان اور مجلس احرار کے جھنڈوں کی پرچم کشائی کی، لاہور میں مجلس احرارا سلام کے مرکزی دفتر میں میاں محمد اویس کی صدارت میں پر شکوہ تقریب منعقد ہوئی جس میں حافظ محمد سعید ،مولانا سید احمد شاہ کاظمی ، ڈاکٹر انیف کاشر، قاری محمد قاسم ، زہیر احمد کاشمیری اور محمد قاسم چیمہ نے خطاب کیا۔مختلف مقامات پر احراررہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ اور طاغوتی طاقتیں مظلوم اقوام پر ظلم ڈھا رہی ہیں ،یو این او سمیت تمام عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ،ایسے میں اُمت مسلمہ کو اللہ کی اطاعت اور جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی چیز سہارا نہیں دے سکتی ۔سید عطاء المہیمن بخاری نے کہاکہ مجلس احرار ارسطو اور افلاطون کے دئیے ہوئے نظام جمہوریت سے بغاوت کا اعلان کرتی ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری عظمتِ رفتہ صرف اور صرف اسلام کی بالا دستی کی جدوجہد میں مضمر ہے ، مروجہ مغربی سیاست نے لادینیت کو فروغ دیا اور حمیت و غیرت کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے۔سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ بزگوں کی امانت مجلس احرار کا پیغام پوری دنیا تک پہنچاتے اور پھیلاتے رہیں گے۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ قادیانی پاکستان کے ازلی دشمن ہیں اکھنڈ بھارت ان کا مذہبی عقیدہ ہے ان کا وجود ملت اسلامیہ کے لیے خطرہ ہے ،یہ اسرائیل کے ایجنٹ ہیں ، قادیانی جماعت کو خلاف قانون دیا جائے کیونکہ یہ آئین اور دستور کے باغی بھی ہیں ، ڈاکٹر انیف کاشر نے کہاکہ ہماری منزل حکومت الہیہ کا قیام ہے ،ہماری جدوجہد کا محور و مرکز تحفظ ختم نبوت ہے ،دیگر مقررین نے کہاکہ سیاسی و سماجی اور معاشرتی و اخلاقی قردیں تباہ ہو گئیں ہیں ان کو بحال کرنا ،دینی و سیاسی جماعتوں کا فرض اولین ہے کرپشن کے خاتمے کے بغیر کسی قسم کا انصاف جھوٹے دعوے ہیں ، مجلس احرار اپنے اہداف و مقاصد کے لیے آئین اور قانون کے دائرے میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔