تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

امریکی مداخلت اور حکومت کی قادیانیت نوازی کے خلاف 26 جولائی کو احتجاج ہوگا: عبداللطیف خالد چیمہ

	لاہور(پ ر) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے اعلان کیاہے کہ پاکستان اور امریکہ میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور حکومت کی قادیانیت نواز پالیسیوں کے خلاف 26جولائی جمعة المبارک کو ملک بھر میں ”یوم احتجاج“منایا جائیگا۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالدچیمہ نے بتایاہے کہ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے رہنما ں سے مشورے کے بعد تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماءکرام، مذہبی رہنما ں اور خطباءعظام سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اجتماعات جمعة المبارک میں عقیدہ ختم نبوت اور عقیدہ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کی اسلام اوروطن دشمن سرگرمیوں سے قوم کو آگاہ کریں۔ علاوہ ازیں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر مولانا محمد الیا س چنیوٹی(ایم پی اے) نے قادیانیوں کی طرف سے اسلام،وطن اور آئین پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کے حوالے سے قادیانی سربراہ مرزا مسروراور چناب نگر کے عبدالشکور (جس نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی ہے) کے خلاف گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں تحریک التواءکار جمع کروادی ہے۔قائد احرار سید عطاءالمہیمن بخاری،مولانا زاہدالراشدی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی اور دیگررہنماں نے 26جولائی کے یوم احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.