مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کایہ کہنا کہ ”امریکہ کو پوری دنیا کا پولیس مین بننے سے گریز کرنا چاہیے “حقیقت حال کی عکاسی کرتاہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ امریکی صدر نے افغانستان سے نہ نکلنے کی بات کرکے حقیقت حال کو جھٹلایا ہے جس کا انجام کبھی بھی اچھا نہیں ہوسکتا۔انہوںنے کہاکہ دنیا کا منظرتبدیل ہوتاہوا نظر آرہاہے اور امریکہ کو کمزور ممالک و اقوام کے بارے میں اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔