مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب صدر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ حکومت ختم نبوت کے قوانین پر عملدرآمد کروائے، انہوں نے کہا کہ اسلامی قوانین پر حملہ آور استعماری ایجنٹ شکست سے دوچار ہوں گے، انہوں نے کہا کہ قادیانی مختلف بہروپ اختیار کرکے مسلمانوں کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے، وہ گزشتہ روز احرار مرکز بخاری ٹاون چنیوٹ میں امیرشریعت کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کررہے تھے، سید کفیل بخاری نے کہاکہ امریکی آکسیجن اور استعماری بیساکھیوں کے سہارے دشمنان ختم نبوت کامیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ سید عطاءاللہ شاہ بخاری نے برطانوی سامراج کے خودکاشتہ پودے کے خلاف برصغیر کے مسلمانوں میں آگاہی پیدا کی اور قادیانیوں کی اسلام اور وطن کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کیا، انہوں نے کہا کہ امیرشریعت کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا