مجلس احباب چیچہ وطنی نے مشہور قادیانی شکور چشمے والے (ربوہ)کی پراسرار رہائی اور امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں پاکستان کے خلاف گفتگو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے امریکی دورے سے چند رز قبل امریکہ اور پاکستان میں قادیانی ریشہ دوانیاں خطر ناک حد تک بڑھ گئی ہیں،مجلس احباب چیچہ وطنی کا ہفتہ وار اجلاس دفتر احرار جامع مسجد چیچہ وطنی میں انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے سر پرست اعلیٰ شیخ عبدالغنی کی صدارت میں منعقد ہوا اور اس میں عبداللطیف خالد چیمہ، محمد صفدر چودھری،سردار محمد نسیم ڈوگر،حافظ ظہور احمد اور کئی دیگر ارکان نے شرکت کی،احرار رہنما عبداللطیف خالد چیمہ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ قادیانی سرگر میوں کے حوالے سے امریکی مسلمانوں اور پاکستانیوں میں تشویش پائی جاتی ہے،انہوں نے کہ واشنگٹن کا پاکستانی سفارت خانہ اور…