مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عمر فاروق احرار نے کہا ہے کہ
چناب نگر کا عبدالشکور قادیانی جو قادیانیت کے توہین رسالت پر مبنی لٹریچرکو فروخت کرنے جرم میں گرفتار رہا۔رہائی کے بعد امریکہ پہنچ گیا۔صدر ٹرمپ سے ملاقات کی اور پاکستان میں قادیانیوں پر مظالم کا رونا رویا-اس موقع پر سلمان تاثیر کے بیٹےشان تاثیر کے بقول ترجمانی کے فرائض شان تاثیر نے انجام دیے- سوال یہ ہے کہ قادیانی جو اپنی آئینی حیثیت تسلیم کرنے سے کھلم کھلا انکاری ہیں اور مسلمان اکثریت کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر ان کے انسانی حقوق کو پامال کرتے ہیں اور ملازمتیں اور دیگر مفادات و آسائشیں سمیٹتے ہیں۔وہ کیوں فرضی مظالم کا ڈھونڈو را پیٹتے ہیں۔وہ اس لیے کہ وہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے ایجنڈہ پر کام کر رہے ہیں۔عمران خان کے امریکی دورہ سے پہلے ایک عام قادیانی کو اہم رنما کی حیثیت سے صدر ٹرمپ کا پذیرائی دینا آنے والے حالات کو بہت واضح طور پر دکھا رہا ہے۔پاکستان پر بیرونی دباؤ ڈلوا کر پاکستان کی سلامتی کو خطرات سے دوچار کرنے کے منصوبے کو زیر عمل لایا جا رہا ہے اور دینی قوتوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا آغاز ہو چکا ہے۔جس کے مزید اثرات مزید چند دنوں میں صاف نظر آئیں گے۔ شکور ٹرمپ ملاقات اسی منصوبے کا پہلا ٹریلر ہے۔ اللہ ملک و قوم کو اپنی حفظ و امان میں رکھے