تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

امریکہ بھارت کے لیے جانبدارانہ طور پر متحرک ہوکر خطے میں طاقت کا توازن بیگاڑ رہاہے. قائد احرارسیدعطاءالمہیمن بخاری

مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے امریکہ اور انڈیا کے درمیان بعض معاہدوں کو پاکستان کے خلاف خطرناک پروگرام سے تعبیر کیا ہے اور کہاہے کہ انڈیا ،افغانستان اور ایران ،امریکی قیادت میں پاکستان کے خلاف ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ،مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ، نائب امیر سیدمحمد کفیل بخاری ، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل قار ی محمد یوسف احرار،سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس ، مولانا محمد مغیر ہ ، مفتی عطاالرحمن قریشی، مولانا تنویر الحسن اور دیگرنے مختلف مقامات پر نماز جمعتہ المبارک کے اجتماعات اور اپنے اپنے بیانات میں کہاہے کہ امریکہ بھارت کے لیے جانبدارانہ طور پر متحرک ہوکر خطے میں طاقت کا توازن بیگاڑ رہاہے جو بین الاقوامی اصولوں کی صریحاََ خلاف ورزی ہے ان رہنماؤں نے کہاکہ نوشکی ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ تھا ،ہماری فوجی اور سیاسی قیادت نے اس پر جو رد عمل دیا ہے وہ قوم کے دل کی آوازہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان امریکی تسلط اور اثر نفوذ سے مکمل طور پر باہر نکل آئے اور اللہ کے سہارے بین الاقوامی پالیسیوں کو مسترد کردیا جائے ،مجلس احررا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے بیان میں بارویں جماعت تک قرآن کریم کی تعلیم لازمی قرار دینے پر وزارت تعلیم وتربیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کے لیے عملی اقدامات ازحد ضروری ہیں انہوں نے کہاکہ ہر سطح کے نصاب میں عقیدۂ ختم نبوت کو شامل کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.