مجلس احراراسلام پاکستان نے کہاہے کہ کنٹرول لائن پر فائرنگ سے ہونے والی شہادتوں سے پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں رائے عامہ بیدارہورہی ہے اور یہ بیداری اور شہداء کا مقدس خون کشمیر کی آزادی کا سبب نبے گا۔مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری،نائب امیر پروفیسر خالد شبیراحمد،سید محمدکفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ 1931ء میں کشمیر پر ہونے والے جبروتشددسے لے کر اب تک ہونے والی شہادتیں دراصل استعماری قوتوں کی ظالمانہ کاروائیاں ہیں اور قیام ملک کے وقت قادیانیوں نے ضلع گرداسپور کو پاکستان کی بجائے انڈیا میں شامل کراکر مسلم دشمنی کا حق اداکردیاتھا۔ سید عطاء المہیمن بخاری نے کہاکہ 72سالوں میں پاکستانی حکمرانوں اور سیاستدانوں نے سفارت کاری کے محاذ پر وہ توجہ نہ دی جودی جانی چاہیے تھی۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھ کر چپ سادھے ہوئے ہیں اور کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کا ٹاجاکررہاہے۔علاوہ ازیں متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے دفتر میں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں خطبات جمعۃ المبارک کے دوران مختلف مکاتب فکر کے دینی رہنماؤں علماء کرام اورخطباء عظام نے کشمیر میں ہونے والے ظلم پر صدائے احتجاج بلند کی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ صدر ٹرمپ سے کشمیر کے مسئلہ پر سودے بازی رفتہ رفتہ عیاں ہوتی جارہی ہے اور قوم کسی صورت یہ صورتحال قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کاز پر حکومت اوراپوزیشن کو ایک پیج پر آناچاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ امریکہ،انڈیااور اسرائیل کے مہرے”قادیانی گروہ“اسلام اور وطن کیخلاف دن رات سازشوں میں مصروف ہے اور اندرون خانہ کشمیر کاز کونقصان پہنچایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین پر عمل درآمد نہیں ہورہاجس سے بعض مقامات پر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد کروایاجائے گا اور قادیانی جماعت کو خلاف قانون قراردیاجائے۔