تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

امریکہ، انڈیا اوراسرائیل قادیانیوں کی مکمل پشت پناہی کر رہے ہیں اور یہودی طرز پر سازشوں کو پروان چڑھایا جا رہا ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران دراصل مغربی ڈیماکریسی کا لازمی نتیجہ ہے ہمارے تمام مسائل کا حل اسلام کو بطور نظام حیات نافذ کرنے میں مضمر ہے۔ وہ مرکزی دفتراحرار نیو مسلم ٹاؤن لاہورمیں سینئر صحافیوں کے ایک گروپ سے غیر رسمی ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ اس موقع پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، مولانا راؤ عبدالنعیم نعمانی، قاری محمد قاسم بلوچ، محمد عامر اعوان، مولانا محمد وقاص حیدراور دیگر حضرات بھی موجود تھے۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ مارچ کا پورا مہینہ تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت 1953کے دس ہزار شہدائے ختم نبوت کی یادمیں اس مرتبہ ریکارڈاجتماعات اور پروگرامزمنعقد ہوئے اور ملک کے طول وعرض میں رائے عامہ کو بیدار کیا گیا تاکہ آنے والے دنوں میں قادیانی ریشہ دوانیوں کا مزید سد باب کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ،انڈیا اور اسرائیل قادیانیوں کی مکمل پشت پناہی کر رہے ہیں اور یہودی طرز پر سازشوں کو پروان چڑھایا جا رہا ہے ان سازشوں کا ادراک اگر مقتدر حلقوں نے نہ کیا تو آنے والا وقت بڑا گھمبیر ہوگا۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ رمضان المبارک نیکوں کا موسم بہار ہے اس مقدس مہینے میں شعور ختم نبوت کو اجاگر کرنے کے لیے مبلغین ختم نبوت مساجد میں مختصر بیانات کریں گے اور دروس ختم نبوت کا سلسلہ حسب سابق جاری وساری ہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.