مجلس احباب چیچہ وطنی کے ہفتہ وار اجلاس میں ملکی عام انتخابات کو مجموعی طور پر پر امن قرار دیا گیا اور توقع ظاہر کی گئی کہ جیتنے والی پارٹی اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق ملک کواسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کرے گی ،انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے سرپرست اعلیٰ شیخ عبدالغنی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں عبداللطیف خالد چیمہ ،محمد صفدر چودھری ،ڈاکٹر حافظ عطاء الحق،حکیم حافظ محمد قاسم ،قاضی عبدالقدیر ،زاہد نذیر وینس اور کئی دیگر شرکاء نے مجلس مذاکرہ میں توقع ظاہر کی کہ حکومت اور اپوزیشن ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے باہمی نفرتوں کو ختم کرکے ہم آہنگی پیدا کریں گے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بلا تفریق فیصلے کئے جائیں گے،اجلاس میں رائے محمد مرتضیٰ اقبال خاں کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی گئی، مجلس احرار کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے توقع ظاہر کی کہ رائے مرتضی اپنے مرحوم والد رائے علی نواز خاں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کی ترقی اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔