لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے توہین رسالتﷺ کو توہین انسانیت بھی قرار دیا ہے اور کہا کہ محسن انسانیت اور پیغمبر امن کی توہین کا حق مانگنے والے آخر کونسی انسانیت کی خدمت چاہتے ہیں۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو تمام انبیاء کرام کے خلاف بد زبانی کے انسداد کا قانون بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زید مسلمانوں کو منصب رسالت اور شان رسالت ﷺ اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ماضی کے ہوں یا موجودہ ہوں جنہوں نے بھی توہین رسالت کے ملزمان کو ریلیف دیا وہ رسوا ہو کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کی حمایت کا بیان قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ چناب نگر کے داخلی راستے پر آیت ختم نبوت اور حدیث ختم نبوت نصب کرنے اور اویزاں کرنے کے خلاف سرکاری مشینری کا مسلمانوں اور علماء کرام کو ہراساں کرنا قابل مذمت بلکہ قابل تشویش ہے یہ بورڈ حکومت اور عدلیہ کی اجازت سے لگایاگیا اس کو اتارنے کی باتیں کرنے والے قادیانیت نوازی ترک کردیں۔