تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اقتدار کی ہوس میں حکمران اندھے ہوچکے ہیں: میاں محمد اویس

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس اور قاری محمد یوسف احرار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہنود و یہود مسلمانوں کے خلاف اکٹھے ہورہے ہیں اور مسلم کش اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ امت مسلمہ اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر متحد ہوجائیں ،فرقہ واریت اور طبقہ واریت کے چنگل سے نکل کر مسلمان کی حیثیت سے یہ امت اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ دشمن مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی تگ ودو کررہے ہیں،ہمارے حکمران امریکی وطاغوتی ایجنڈے کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں ،اقتدار کی ہوس میں سیاستدان اور حکمران اندھے ہوچکے ہیں ،عوام کے دکھ درد پر اپنی سیاست چمکاتے ہیں اوریہ بے وقوف عوام ان کو کندھوں پر اٹھاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ملک اللہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اللہ اور اس کے رسول کا لایاہوا نظام نافذ کرنے سے ہی ملک امن کا گہوارہ بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالتؐ اورعقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی بنیادی اسا س ہیں،اس پر بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.