اقبال نے ہندوستان میں توحید و وحدتِ امت کے تصور کو پروان چڑھایا. عبداللطیف خالد چیمہ
مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے مصورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال مرحوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقبال نے ہندوستان میں توحید و وحدتِ امت کے تصور کو پروان چڑھایا اور پوری دنیا کے لیے نسخہ کیمیا (قرآن پاک )کو قرار دیا ۔ اقبال نے اپنے نثر اور نظم میں ختم نبوت کے تصور کو پوری دنیا کے لیے قدر مشترک قرار دیا اور فتۂ قادیانیت کا تاریخی محاسبہ کیا ۔انہوں کے کہا کہ برصغیر میں قادیانیوں کو ملت اسلامیہ سے الگ ہونے کی بنا پر غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا سب سے پہلا مطالبہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال مرحوم کا تھا اور علماء کرام نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے اس مطالبے پر اکتفا کر لیا ہے ورنہ قادیانیوں کے بارے میں شرعی احکامات بھی موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تصور میں علامہ محمد اقبال کا تخلیقی اور شعوری جذبہ موجود ہے اسی جذبے کی اگلی شکل پاکستان ہے جس کے بانی محمد علی جناح مرحوم ہیں ۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز میں قرآن پاک کا نظام نافذ کرنا علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے یہ نظام نافذ ہوگا تو نظریہ پاکستان کی تکمیل ہوگی اور اقبال کی روح ہم سے خو ش ہوگی ۔