تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اسلام کی نشاۃ ثانیہ قریب ہوتی جارہی ہے. سید محمد کفیل بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ اورمرکز ی مبلغ ختم نبوت مولانا تنویرالحسن نقوی نے کہاہے کہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ قریب ہوتی جارہی ہے عالم کفر میں اسلامی تعلیمات کا پھیلاؤ اور مسلمان ہونے والوں کی تعداد اپنے اندر ایک نوید لئے ہوئے ہے،عقیدہ ختم نبوت پروار کرنے والے قادیانی،منکرین ختم نبوت اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ربوہ برانڈ ارتداددم توڑ رہا ہے ،وہ گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد ختم نبوت ناگڑیاں(گجرات)میں اپنے اعزاز میں دی گئی عیدملن پارٹی کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ،اس موقع پر علماء کرام ،صحافی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی علامت ہے جبکہ اس کے منکرین امت میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں ،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ امریکی استعمار کے سامنے صرف مذہبی طبقات ہی رکاوٹ پیدا کررہے ہیں لیکن یہ اللہ کا شکر ہے کہ اب ہمارے حکمرانوں اور مقتدر حلقوں کو بھی احساس ہوگیاہے کہ امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے بے گناہ انسانوں کو قتل کررہا ہے جس سے دہشت گردی پھیل رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو معلوم ہوتا جارہا ہے کہ امریکہ مظلوم اقوام پر بے پناہ ظلم ڈھارہا ہے اور اسی وجہ سے دنیا کشیدگی اور بدامنی کی طرف جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع بدین کے علاقے قائد آباد(سندھ)میں دہشت گردی کی ایک بڑی واردات کے الزام میں 24قادیانیوں کی گرفتار ی سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ قادیانی جماعت ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اگر غیر جانبدارانہ تحقیق ہوتو یہ ثابت ہوجائیگا کہ ربوہ دہشت گردی کا اڈہ ہے ، مولانا تنویرالحسن نقوی نے کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس کو پامال کرنے والے مسلمان تو کجا انسان بھی نہیں ہوسکتے ،انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم پر تنقید کا حق مانگنے والے توہین انسانیت کے مرتکب ہورہے ہیں اور دنیا میں فساد چاہتے ہیں ،قاری محمد ضیاء اللہ ہاشمی نے کہا کہ مجلس احراراسلام قیام حکومت الٰہیہ کی علمبردار ہے اور عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے تقریب کے قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ سود کو ختم کرکے اسلامی معیشت رائج کی جائے ،مرتد کی شرعی سزا نافذ کی جائے اور قادیانی جماعت کوخلاف قانون قراردیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.