تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی رکنیت کے لئے ختم نبوت کے حلف کی شرط کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر)اسلام آبادبار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر شکیل ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ جولائی 2019 ء میں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ بار کی آئندہ ہونے والی ممبر شپ کے لیے عقیدہئ ختم نبوت پر مکمل یقین و ایمان والے حلف نامہ کو لازمی قرار دیا جائے، چنانچہ اس قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا تھا اور لازمی قرار دیا گیا تھا کہ وکلاء اس حلف پر مکمل عمل درآمد کریں،مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کو راجہ یاسر شکیل ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ اس حلف کی اس لیے ضرورت پیش آئی کہ قادیانی اپنا بھیس بدل کر بار ایسو سی ایشن کو دھوکہ دیتے تھے، انہوں نے بتایا کہ 2020 ء کے لیے نئی ممبر شپ حاصل کرنے والے وکلاء تیزی کے ساتھ عقیدہ ختم نبوت کا حلف نامہ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے دفتر سے حاصل کرکے ضابطے کے مطابق جمع کر وا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ اس لیے بھی کیا گیا ہے کہ قادیانیت کے اسلام اور پاکستان مخالف ہتھکنڈوں کا سدباب کیا جا سکے،عبداللطیف خالد چیمہ نے اس فیصلہ پر عمل دآمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملک بھر کی وکلاء تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اپنی اپنی بار ایسوسی ایشنز کے لیے اس قسم کے حلف نامے کو لازمی قرار دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.