لاہور(پ ر ) مجلس احراراسلام پاکستان کے نومنتخب مرکزی نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام ایک آفاقی نظام حیات ہے جس کے نفاذ کی پرامن جدوجہد مجلس احراراسلام کا مقصد حیات ہے وہ مجلس احراراسلام چیچہ وطنی کے ناظم حکیم حافظ محمد قاسم اور کارکنان احرار کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرہے تھے، انہوں نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ اور دفاع صحابہ ؓ کرام رضی اللہ عنہم کا مشن ہمیں اپنی زندگیوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سود کی حرمت کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کے اطلاق سے وطن عزیز میں اسلامائیزیشن کا آغاز ہوگا، سود کے خلاف یہ فیصلہ عوامی امنگوں اور جدید سوسائیٹی کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے اس فیصلے کے خلاف لادین لابیاں گہری پریشانی میں مبتلاہیں، قبل ازیں حکیم حافظ محمد قاسم نے کہا ہے کہ جناب حاجی عبداللطیف خا لد چیمہ نے نصف صدی سے زائد عرصہ مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں جو ہمارے لیئے اثاثہ ہیں، مولانا منظور احمد کے اختتامی کلمات اور دعاء کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی، مجلس احراراسلام کے ضلعی امیر محمد قاسم چیمہ، رانا قمر الاسلام، مولانا محمد سرفرازمعاویہ،حافظ مغیرہ خالد، حافظ معاویہ راشد، قاری محمد سدید قاضی عبدالقدید، ماسٹر تنویر احمد اور دیگر نے شرکت کی۔