تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اسلام اور سیاست الگ الگ نہیں بلکہ لازم وملزوم ہیں: مولانامحمد خان شیرانی

لاہور: جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنمااور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانامحمد خان شیرانی( ایم این اے) نے کہاہے کہ اسلام اپنے بنیادی اصولوں کے ساتھ زندہ ہے اور قیامت تک زندہ رہے گا اسلام اور سیاست الگ الگ نہیںبلکہ جڑواںہیں ۔دینی قوتوںکی قےادت کرتے ہوئے اسلام کا پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں اور اسے کبھی بھی سرنگوںنہیںہونے دیںگے۔وہ گزشتہ شام مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی دفتر ،احرار ایونیو،نیومسلم ٹاؤن لاہور میںاپنے اعزاز میںدی گئی استقبالیہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاںمحمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار ،قاری محمد قاسم بلوچ ،ملک محمد یوسف اوردیگرموجود تھے ۔احرار سٹوڈنٹس فیڈریشن کے چیئرمین محمدقاسم چیمہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ،اورانہیںدفتر احرار آمد پر خوش آمدید کہا ۔مولانا محمدخان شیرانی نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دینی وسیاسی کارکن کونہ تو اسٹیبلشمنٹ سے لڑنا چاہیے اور نہ اسٹیبلشمنٹ کے لیے لڑنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جنگ کسی کے مفاد میںنہیں،ہمیںافہام وتفہیم سے مسائل کو حل کرناہوگا ۔انہوں نے کہاکہ داڑھی اور پگڑی نظریہ اسلام اور فکر کی محافظ ہے جبکہ فوج سرحدوں کی محافظ ہے،انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی مغربی مفادات کی حفاظت ہم سے کروارہی ہے ،پاکستان کا کردار کرائے کے قاتل کا بن کررہ گےا ۔انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان ایکٹ کو منظور کرانے کے لئے ملک میں دھماکے کروائے گئے ،انہوں نے کہا کہ مغرب بلواستہ حاکمیت کے نظریے میں کامیاب ہوا اور اپنے نمائندے ہمارے اوپر مسلط کرگےا ۔مولانا شیرانی نے کہا کہ 9/11کے بعد جنگ امریکی استحکام اور تسلط کی جنگ ہے ،انہوں نے کہا کہ تہذیبوں کی جنگ کو انسداددہشت گردی سے تعبیر کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پینٹاگون دنیا پر جنگ قائم رکھنا چاہتا ہے ورنہ امریکہ اپنا اثرورسوخ کھوئے گا ،انہوں نے کہا کہ جو ملک اپنی مرضی سے فیصلہ کرے امریکہ اسے اپنا دشمن تصور کرتا ہے،امریکہ پوری دنیاپر جنگ مسلط کرکے مظلوم اقوام کومزید کمزور کرنے اورمسلمانوںکو تقسیم درتقسیم کرنے کے فارمولے پرکاربندہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کی مرضی سے چلنے والی حکومتےں جرائم اور کرپشن کا گڑھ ہوتی ہیں ۔قبل ازیں مولانا شیرانی اپنے وفد کے ہمراہ جب مرکزی دفتر احرارپہنچے تو احراررہنماؤںاور کارکنوں نے ان کا پرجوش خیر مقدم کیا اس موقع پرمجلس احرارااسلام پاکستان کے سےکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے فون پر ان سے گفتگو کی اور دفتر احرارآمد پر ان کا شکریہ ادا کیا مولانا شیرانی نے اس موقع پر مجلس احراراسلام کے اینٹی سامراج کردار اور آزاد پالیسی پر خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ امیر شرےعت سےد عطاءاللہ شاہ بخاری کی جماعت عقےدہ ختم نبوت کے تحفظ کےلئے پوری طرح سرگرم عمل ہے اور اکابر احرارکی دینی وسیاسی وراثت اور بصےرت کو اگلی نسلوں میں منتقل کررہی ہے ۔اس موقع پر جمعیت علماءاسلام کے رہنما بلال میر ،حافظ محمد ندیم ، شاہد اسرار اور جمعےت واحرارکے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.